• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوچ حادثہ باعث افسوس، کوئٹہ کراچی شاہراہ ایک خونی شاہراہ بن چکی، بی این پی

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری نے بیان میںکوچ حادثے میں 41مسافروں کی شہادت پرگہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک بھر میں شاہراہوں کو دو رویہ بنایا گیا لیکن کوئٹہ کراچی شاہراہ تاحال سنگل ہونے کی وجہ سے نہ صرف حادثات کا سبب بن رہی ہے بلکہ آئے روز قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔اوراب یہ ایک خونی شاہراہ بن چکی ہے ۔لوگ سفر کےدوران شدید خوف زدہ رہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان کی بدقسمتی دیکھیں کہ ہم اپنے وسائل اپنے عوام پر خرچ نہیں کرسکتے۔انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ کو دو رویہ بنانے کے منصوبے کو یقینی بنائیں تاکہ ایسے دلخراش سانحات وحادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے ۔انہوں نے شہید ہونے والے تمام مسافروں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔
کوئٹہ سے مزید