• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کیخلاف پشتونوں نے بہت قربانیاں دیں، اے این پی

کوئٹہ ( آئی این پی ) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے بیان میں پشاور میں ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پشتونوں نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دیں ، نیشنل ایکشن پلا ن پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے آج یہ صورتحال پیدا ہورہی ہے ۔بیان میں کہاگیا کہ ریڈ زون کے اندر اس قسم کا واقعہ سیکورٹی صورتحال پر سوالیہ نشان ہے۔ دہشتگردوں کیلئے پولیس سافٹ ٹارگٹ بن گئی ،کئی ماہ سے پختونخوا پولیس کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ہم تین سال سے چیخ رہے تھے کہ دہشتگرد منظم ہورہے ہیں لیکن کسی نے بات نہیں سنی۔ وہ عوامل سامنے لائے جائیں کہ کس طرح اور کس کی سہولت کاری سے ایک حساس مقام تک حملہ آور پہنچ گیا۔ واقعہ کے ذمہ دار وہ ہیں جو 10 سال سے دہشتگردوں کے حمایتی بنے ہوئے ہیں۔وہ لوگ ذمہ دار ہیں جو دہشتگردوں کو دفاتر اور انہیں ری سیٹل کرنے کی باتیں کررہے تھے۔
کوئٹہ سے مزید