• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف کی فراہم ہرصورت یقینی بنائی جائیگی: آ ر پی او

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے  چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ہے۔دفتر پہنچنے پر پولیس کے اعلی افسران نے استقبال کیا ۔ بعد ازاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ آر پی او کا کہنا تھا کہ ریجن بھر میں انصاف کی فراہمی ہرصورت  یقینی بنائی جائیگی،اس موقع پر ایس ایس پی/ آر آئی بی محمد نعیم شاہد ، ڈی ایس پی/ آر آئی بی محمد سلیم ، ڈی ایس پی لیگل افتخار احمد ، پرائیویٹ سیکرٹری/ پرسنل سٹاف آ فیسر محمد یوسف بھٹی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرحیم لانگ و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔  دریں اثناآر پی او نے روزانہ دفتر میں شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سننے کا فیصلہ کیا ہے ، اس حوالے سے انہوں نے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ روزانہ صبح 9 بجے سے دن3 بجے تک دفتر میں مسائل سنیں گے، کوئی بھی شہری یا پولیس ملازم ان کے پاس آ سکتا ہے اور اپنے مسائل سے آگاہ کر سکتا ہے جبکہ آر پی او ملتان نے جاری بیان میں کہا کہ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
ملتان سے مزید