• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے چونگی نمبر9 سے عید گاہ چوک تک شاہراہ کی دھلائی

ملتان (سٹاف رپورٹر )شہر اولیاء کی شاہراہوں کو "ڈسٹ فری" بنانے کے لئے ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے چونگی نمبر9 سے عید گاہ چوک تک شاہراہ کی واشنگ کی گئی اور شمس آباد چوک اور سروس لین کو پانی سے دھو دیا گیا۔دوسری جانب ممتاز آباد مارکیٹ، حسن پروانہ کالونی اور پوسٹل کالونی میں صفائی آپریشن کیا گیا جبکہ دولت گیٹ سے چونگی نمبر14تک میٹرو روٹ کی مثالی صفائی کردی گئی ہے۔ اسی طرح چوک کمہارنوالہ،آفیسرز کالونی ،بوسن روڈ، گلگشت کالونی،نیو ملتان،چوک بازار، رشید آباد،اختر آباد اور جان محمد کالونی میں بھی صفائی آپریشن سرانجام دیا گیا۔
ملتان سے مزید