• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین یونین کی پولیس لائنز پشاور میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت

برسلز ( حافظ اُنیب راشد ) یورپین یونین نے پولیس لائنز پشاور میں ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔ یورپین یونین کی جانب سے اس حوالے سے اس کی خارجہ امور کی ترجمان نبیلا مصرالی نے کہا کہ ʼیورپی یونین پشاور کی ایک مسجد میں نمازیوں کے خلاف آج کے حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ ہم جانوں کے ضیاع پر غمزدہ ہیں اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر ایک بیان میں ترجمان نے مزید کہا کہ یورپی یونین دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہمارے معاشروں میں نفرت اور انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں ۔

یورپ سے سے مزید