• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ، صدر اور اپوزیشن سر جوڑ کر بیٹھنے کو تیار

واشنگٹن(نیوزڈیسک) قرضوں کے بوجھ تلے دبے امریکہ کے دیوالیہ کر جانے کے خدشات بڑھ گئے ہیں جس پر ایوان نمائندگان کے اسپیکر، صدر جوبائیڈن سے ملاقات کے لئے راضی ہو گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی تعداد کم و بیش برابر ہونے کے باعث کئی بار ووٹنگ کے نتیجے میں بمشکل تمام اسپیکر منتخب ہونے والے کیون میکارتھی نے بالآخر صدر جوبائیڈن سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا۔خیال رہے کہ حکومتی اخراجات کو پورا کرنے کیلئے مزید قرض لینے کی منظوری ایوان نمائندگان سے لینا ہوتی ہے جہاں اکثریت اپوزیشن جماعت کی ہے جس کے اسپیکر ٹرمپ کی جماعت کے رکن کیون میکارتھی ہیں اور اپنے انتخاب کے بعد سے صدر جوبائیڈن سے ملنے سے گریز کر رہے تھے۔اس غیر متوقع ملاقات کے حوالے سے نومنتخب اسپیکر نے ٹی وی ٹاک شو میں بتایا کہ وہ بدھ کو صدر جوبائیڈن سے ملاقات کرینگے جس میں ملک کے دیوالیہ ہو جانے کے خدشات اور حکومتی اخراجات میں کمی پر مذاکرات کریں گے۔
یورپ سے سے مزید