• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی ممالک نے یوکرین کو جدید ٹینک دینے پر اتفاق کیا ہے، فرانسیسی صدر

پیرس (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہاہے کہ مغربی ممالک نے بالآخر اس ماہ یوکرین کو جدید ٹینک فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ یہ ٹینک نیٹو ممالک کی فوجوں میں سب سے زیادہ طاقتور ہیں، روسی حملے کا مقابلہ کرنےکے لیے لڑاکا طیارے فراہم کرنا خارج از امکان نہیں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بیانات فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے اس اعلان کے بعد سامنے آئے ہیں کہ یوکرین کو روسی حملے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے لڑاکا طیارے فراہم کرنا خارج از امکان نہیں ہے۔ انہوں نے تنازع بڑھنے کے خطرے کا انتباہ بھی کیا۔میکرون نے یہ زور بھی دیا کہ فرانس کا خیال ہے کہ یوکرین کو فراہم کیے جانے والے ہتھیاروں کو روسی زمینوں پر حملہ کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔
یورپ سے سے مزید