• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر کیوریٹر آغا زاہد کی واپسی، سپر لیگ کیلئے وکٹیں بنانے میں مصروف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر سینئر کیو ریٹر آغازاہد کو پاکستان سپر لیگ کی پچیں بنانے کی ذمے داری سونپی ہے۔ سابق انتظامیہ نے انگلینڈ کے خلاف پنڈی اور ملتان ٹیسٹ میں شکست کے بعد انہیںسائیڈ لائن کردیا گیا تھا۔ نجم سیٹھی کے چیئرمین بننے کے بعد وہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پچیں بنانے میں مصروف ہیں۔ جبکہ عثمان ارشد کو بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں پچ بنانے کے لئے بھیجا گیا ہے۔ 13 فروری سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ میںلاہور قلندرز نے اگر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا تو وہ مسلسل دو ٹائٹل جیتنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی۔ اسلام آباد نے یہ ٹورنامنٹ تین بار جیتا ہے۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم اس بار کراچی کنگز کو چھوڑ کر پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔ بابر کو اس ایونٹ کے68میچوں میں سب سے زیادہ2413 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے لیکن وہ سنچری کے منتظر ہیں۔کامران کمل، شرجیل خان اور فخر زمان دو دو سنچریاں بناچکے ہیں۔ پشاور زلمی کے وہاب ریاض واحد بولر ہیں جو ایک سو وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔وہاب103حسن علی81، شاہین آفریدی70اور شاداب خان65 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ کامران اکمل کی عدم موجودگی میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان سب سے زیادہ شکار کرنے والے وکٹ کیپر بن جائیں گے۔ رضوان کو کامران کا ریکارڈ توڑنے کے لئےدو شکار کی ضرورت ہے۔ سرفراز احمد43 کھلاڑیوں کو وکٹوں کے پیچھے شکار کرچکے ہیں۔پی ایس ایل میں پشاور زلمی81 نےٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 43، اسلام آباد نے77میں سے41 جبکہ کوئٹہ نے72میں سے36میچ جیتے اور35 ہارے ہیں۔سپر لیگ سیزن 8میں 21غیر ملکی اور 15مقامی کھلاڑی اپنا ڈیبیو کریں گے۔

اسپورٹس سے مزید