• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دودھ و دیگر اشیا کی قیمتیں کنٹرول کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے دودھ اور دیگر اشیا خورد و نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے متعلق درخواست پر سرکاری وکیل کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی جبکہ دودھ ریٹیلزر ایسوسی ایشن کی درخواستیں عدم پیروی پر خارج کردیں، درخواست گزار طارق حمزہ ایڈووکیٹ نے کہا 1948سے آج تک بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لیے قانون سازی نہیں کی گئی، دودھ سمیت دیگر اشیا ضرویہ کی قیمتوں کی جانچ پڑتال اور کنٹرول کا اختیار کمشنر کراچی اور دیگر کو دے دیا گیا، کمشنر کراچی ، اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر کو چھاپے مارنے کا اختیار دینا غیر قانونی ہے،گوداموں کی رجسٹریشن کے لئے سندھ گوڈائون ریجسٹریشن ایکٹ 1996 نافذ کر کے عوام کو ذخیرہ اندوزوں سے نجات دلائی جائے، جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ انتہائی اہم کیس ہے سن کر فیصلہ کریں گے۔