• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹ نوجوانوں کو مثبت تخلیقی عمل کی طرف راغب کرتا ہے، مراد علی شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ صوبے میں آرٹ کے فروغ کیلئے آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہماری ذمہ داری ہے ، پرفارمنگ آرٹس معاشرے کی ثقافتی زندگی کا ایک ستون سمجھا جاتا ہے،آرٹ نوجوانوں کو ایک مثبت تخلیقی عمل کی طرف راغب کرتا ہے، معاشرے میں بڑھتی شدت پسندی اور تشدد کے سدّباب کی ضرورت بڑھ گئی ہے، بہتر ہوگا کہ نوجوانوں کی توانائیوں کو با مقصد سَمت گامزن کیا جائے،نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس بڑی محنت سے معاشرے کی بہتری کیلئے کام کر رہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) کی چوتھی کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کانووکیشن میں ایک سو چالیس طلباء و طالبات کو سرٹیفکیٹ تفویض کئے گئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید