• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

BRT منصوبہ، ایشیائی ترقیاتی بینک کو کراچی کیمپ آفس قائم کرنیکی تجویز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو کراچی میں کیمپ آفس قائم کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ رابطہ مستحکم ہو اور پاکستان کے پہلے بایو گیس پبلک ٹرانسپورٹ پروجیکٹ ( بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ) میں روز مرہ کی رکاوٹیں اور مسائل خوش اسلوبی سے حل کئے جائیں اور پروجیکٹ کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے یہ تجویز صوبائی وزیر نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلیٰ سطحی وفد سے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک اجلاس میں دی ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی سربراہی سینیئر اربن ٹرانسپورٹ اسپیشلسٹ لائیڈ رائٹ کر رہے تھے، جبکہ وفد میں سینیئر آپریشنز منیجر لیزا جین ، سینیئر پروجیکٹ آفیسر شوکت شفیع ، پروجیکٹ کوآرڈینیٹر طاہر شیخ ، کنسلٹنٹ صادق آفتاب بھی شامل تھے اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی زبیر چنہ، جی ایم انفراسٹرکچر ٹرانس کراچی پیر سجاد اور دیگر بھی شریک تھے اجلاس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سےماڈل کالونی سے نمائش چورنگی تک بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور پروجیکٹ میں حائل رکاوٹوں ، مسائل کے حل سمیت بس ڈیپو اور بایو گیس پلانٹ پر کام کے آغاز کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید