• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر خفیہ رائے شماری کرائی جائے،سیف الدین ایڈووکیٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ مئیر کراچی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر خفیہ رائے شماری کرائی جائے جمعے کو کے ایم سی ہیڈ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کی جو صورتحال ہے اس پرتمام لوگ متفق ہیں کہ سندھ حکومت کے تمام اداروں میں بیڈ گورننس ہےان کا کوئی مسلئہ حل نہیں ہو رہاسندھ حکومت اور میئر کراچی میئر مرتضیٰ وہاب اس کو بہتر نہیں کر سکتے سانحہ گل پلازہ پر ان کا پول کھل گیالہذا مرتضیٰ وہاب کا جانا انتہائی ضروری ہےلوگ جھولیاں اٹھا کر ان کے جانے کی دعائیں کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید