ٹنڈو محمد خان(نامہ نگار) جھناں سومرو کے مدرسے سے مبینہ اغوا ہونے والی 12سالہ دینی تعلیم کی طالبہ کو بازیاب کرتے ہوئےمرکزی ملزم مولوی عبدالسلام کو بھی جھڑک پل کے قریب سے گرفتار کر لیا گیااس موقع پر ایس ایس پی حسیب جاوید سومار میمن نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مدرسے کے استاد ملزم عبدالسلام نے بچی کو مبینہ طور پر نکاح کرنے کے ارادے سے اغواء کرکے لے گیا تھا پولیس پارٹی نے10روز کی جدوجہد کرنے کے بعد خفیہ اطلاع ملنے پر جھڑک پل پر کاروائی کی ملزم بچی کو کراچی منتقل کرنے کے ارادے سے موجود تھا بچی کو بازیاب کراکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ بچی کا میڈیکل کرا کے اسے سیف ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے ملزم کے قبضہ سے ایک عدد پستول اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں جبکہ مبینہ نکاح میں سہولت کاری کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہوگی۔ دوسری جانب 12سالہ زکیرا رند کیس میں بھی پیش رفت ہوئی ہے بازیاب بچی کو ملزم سمیت مقامی عدالت میں بلڑی شاہ کریم پولیس نے پیش کیا تاہم بیان قلمبند نہ ہونے پر سماعت بروز ہفتہ تک ملتوی کر دی گئی۔