اسلام آباد (آن لائن) ایوان بالا نے بھنگ کنٹرول و ریگولیٹری اتھارٹی سمیت چھ بل کثرت رائے سے منظور کر لئے۔ تمام بلز وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پیش کئے۔ جمعہ کو سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بھنگ کنٹرول اور ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل،پاکستان نام و نشانات امتناع ترمیمی بل،نیشنل آرکائیو ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل،نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی ترمیمی بل،اسلام آباد کیپٹل ٹیرٹری بزرگ شہری ایکٹ 2021میں مذید ترمیم کا بل اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان ترمیمی بل2026پیش کیا۔پریذائیڈنگ آفیسر نے تمام بلز پر اراکین سے شق وار رائے لینے کے بعد کثرت رائے کی بنیاد پر منظور کر لیا۔