کراچی( اسٹاف رپورٹر)کراچی میں تعینات چین کے قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی چین سے جڑی ہوئی ہے،وقت کے ساتھ ساتھ چین اور پاکستان کے تعلقات میں اضافہ ہورہا ہے ،چین پاکستان کو دفاع سمیت معیشت تجارت سماجی شعبے اور سفارتی طور پر مضبوط ملک دیکھنا چاہتا ہے ،چین نے جو ریکارڈ ترقی کی ہے اس سے پاکستان بھی استفادہ کررہا ہے،وہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں چین اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ سفارتی تعلقات کی سالگرہ کے موقع پر ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر کراچی میں موجود وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل عرفان سومرو اور ملائشیا کے قونصل جنرل نے بھی اظہار خیال کیا،تقریب میں افتخار حیدر ،محمد بلال،نایاب ذہرہ کو پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن کا ایوارڈ دیا گیا،چائنیز قونصل جنرل نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان قائم مضبوط اور دیرینہ تعلقات میں ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا اہم کردار رہا ہے۔