• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کو علاج معالجہ کی سہولیات فوری فراہم کی جائیں، فضل الرحمٰن

اسلام آباد ( جنگ نیوز) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران کو علاج معالجہ کی سہولیات فوری فراہم کی جائیں، ایک بیان میں انہوں نے کہا انسانی ہمدردی اور ہماری مشرقی روایات کا تقاضہ یہی ہے کہ ایک بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر عمران خان کو جیل کے اندر صحت کی تمام تر سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں اور انہیں اپنی مرضی کے ڈاکٹر سے معائنہ کی اجازت ملنی چاہئے، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ معاشرے کی اجتماعی بقا کا تقاضا بھی یہی ہے کہ ہم سب فطری سیاسی اختلافات کو دشمنی یا تنازعات کی اس حد تک نہ پہنچائیں، جہاں عوام کی زندگیوں کو مشکلات اور سماجی نظم و ضبط کو نقصان پہنچے ، انہوں نے کہا سیاست زندگی نہیں ہے بلکہ یہ عکس زندگی ہے ، یہ ہمارا نصب العین نہیں بلکہ ہم اسے مجموعی انسانی فلاح کے حصول کا ذریعہ سمجھتے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید