• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرتگال میں بچوں پر سوشل میڈیا پابندی کا بِل منظور

لزبن ( جنگ نیوز )پرتگال کی پارلیمنٹ نے ایک اہم بل پہلی بار منظور کرلیا ہے جس میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی اور قواعد طے کیے گئے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بِل کے متن میں کہا گیا ہے کہ 13 سے 16 سال کے بچوں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی صرف والدین کی واضح اجازت سے ممکن ہوگی۔13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا، ویڈیو و تصویر شیئرنگ اور آن لائن بیٹنگ پلیٹ فارمز تک رسائی پہلے ہی ممنوع تھی اور اب اس پر عمل مزید سخت ہوگا۔والدین اجازت دینے کیلئے پرتگال کا ڈیجیٹل موبائل کیی (DMK) نامی سرکاری نظام استعمال کریں گے جبکہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو عمر کی تصدیق کے موثر نظام بنانے ہوں گے، ورنہ جرمانے بھی عائد ہو سکتے ہیں۔بل کو 148 کے مقابلے میں 69 ووٹس کے ساتھ منظور کیا گیا، جبکہ 13 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ اس بل میں اب بھی ترامیم ہو سکتی ہیں جب تک اسے حتمی شکل نہیں دی جاتی۔
اہم خبریں سے مزید