• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ڈگری پر نوکری حاصل کرنے والے دو افراد کو 10 سال قید

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد اعظم خان نے او جی ڈی سی ایل میں جعلی ڈگری پر نوکری حاصل کرنے والے دو افراد فدا حسین اور حفیظ الرحمان کو 10 سال قید اور 2 لاکھ جرمانے کی سزاسنا دی ۔ملزمان کے خلاف 2015ءمیں کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ایف آئی اے کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوشنود بھٹی نے مقدمے کی پیروی کی۔
اسلام آباد سے مزید