• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چونترہ اورچکری کے علاقوں میں سرچ آپریشنز ، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) چونترہ اورچکری کے علاقوں میں 17سرچ آپریشنز کئے گئے ۔اس دوران مجموعی طورپر 350مقدمات درج کرکے 730ملزموں گرفتار کیاگیا اوران سے بھاری مقدارمیں اسلحہ وایمونیشن برآمدکیاگیا، ان خیالات کااظہار سی پی او راولپنڈی سید شہزادندیم بخاری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سی پی اونے بتایاکہ گزشتہ کچھ عرصہ میں راولپنڈی کے مضافاتی علاقہ چونترہ اورچکری میں مختلف قبضہ گروپوں اوربعض ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں باہمی تنازعات کی وجہ سے مسلح تصادم کے واقعات رونما ہورہے ہیں جس کی روک تھام کے لئے پولیس کاررائیاں کررہی ہے اوراس دوران ان دونوں تھانوں کی حدودمیں اب تک17سرچ آپریشنز کیے گئے ہیں ۔ ان آپریشنز میں ملزمان سے 181کلاشنکوف ،76رائفل ،59پسٹل ، ایک ایل ایم جی ، 3دیگر رائفلیں اور23سو سے زیادہ گولیاں برآمد ہوئیں ، سی پی او نے کہاکہ ہاؤسنگ سوسائٹیاں اپنے گارڈز کی رجسٹریشن پولیس کے پاس کروائیں گی ۔
اسلام آباد سے مزید