• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

330 لٹر ملاوٹی دودھ، 83 لٹر ناقص آئل تلف، جرمانے عائد

ملتان (سٹاف رپورٹر)خوراک میں ناقص گھی، ملاوٹی دودھ بیچنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، پنجاب پیور فوڈ رولز کی خلاف ورزیوں پر ملک شاپس، ہوٹلز، پاپڑ فیکٹریز سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد، 330 لٹر ملاوٹی دودھ، 83 لٹر ناقص اور رینسڈ آئل تلف کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق شاہ رکن عالم میں 2 ملک شاپس کو دودھ میں فیٹ، قدرتی غذائیت کی کمی پائے جانے، پانی کی ملاوٹ ثابت ہونے پر 40 ہزار روپے جرمانہ، مظفرگڑھ روڈ، ایم ڈی اے چوک، پیراں غائب پر واقع 3 ہوٹلوں کو کھانوں کی تیاری میں رینسڈ آئل کا استعمال کرنے، آئل کی تبدیلی کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے پر 40 ہزار روپے، چوک کمہاراں میں خوراک کی تیاری میں ناقابلِ سراغ اجزاء کا استعمال کرنے، دی گئی ہدایات پر عمل درآمد نہ ہونے پر سویٹس یونٹ کو 20 ہزار روپے ، شجاع آباد میں میرج ہال کو پروسیسنگ ایریا میں حشرات کی بھرمار ہونے، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی پر 15 ہزار روپے اور چوک شہباز ملتان میں سنیکس یونٹ کو خوراک کو زمین پر سٹور کرنے، صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔
ملتان سے مزید