• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ روز ضلعی صدر تحریک انصاف چوہدری خالد جاوید وڑائچ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ ہوا ، جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کم کرنے کی دعوے دار امپورٹڈ حکومت نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے ۔اقتدار میں آنے سے پہلے پی ڈی ایم حکومت اور مریم نواز،بلاول بھٹو زرداری نے مہنگائی کم کرنے کے عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ تمام وعدے جھوٹے ثابت ہوئے۔ امپورٹیڈ حکومت کے 8،9ماہ تقریبا 2 کڑوڑ غریب عوام خط غربت سے نیچے آگئے ہیں۔چیئرمین عمران خان کا ایجنڈااپنےخاندان کو فائدہ پہنچانانہیں ہے وہ اس ملک کے وسیع تر مفاد کے لیے جنگ لڑ رہا ہے ۔تمام جو قوتیں ہیں ان کو چاہئے کہ اسی بات پر فوکس کریں کہ فوری الیکشن کروا دیا جائے گا تاکہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا جا سکے۔احتجاجی مظاہرے میں انفارمیشن سیکرٹری عامر انور قریشی،سینئر نائب صدرچوہدری ابرار حسین،فنانس سیکرٹری یاسر خان،سید مظہر شاہ،رانا شفقت،نواب عاشق بادوزئی،اقبال حسین بخاری،عزیز خان،ندیم قیصر ودیگرنے شرکت کی۔
ملتان سے مزید