• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف کارروائی، دو پلانٹس سیل

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں غیر قانونی ایل پی جی کی خرید وفروخت کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر صدر نے ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ پر دو پلانٹس سیل کردیے ہیں ناصر شہزاد ڈوگر نے عوامی شکایات پر 17 کسی اور قادرپورراں میں کارروائی کی اور ریکارڈ چیک کیا۔اسسٹنٹ کمشنر صدر ناصر شہزاد ڈوگر نے کہا کہ ایل پی جی پلانٹس مارکیٹ میں مہنگی سپلائی فراہم کررہے تھے۔مہنگی ایل پی جی سے شہریوں اور رکشہ ڈرائیوروں کو مشکلات کا سامنا تھا۔ناصر شہزاد ڈوگر نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایل پی جی جی فلنگ شاپس کے خلاف بھی کریک ڈاون کررہے ہیں۔
ملتان سے مزید