• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام ایس پیز روزانہ 2 گھنٹے شہریوں کے مسائل سنیں گے، سی پی او

ملتان(سٹاف رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتان منصور الحق رانا نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔انہوں نے کہا کہ تمام ایس پیز روزانہ 2 گھنٹے مختص کریں گے جس میں شہریوں کے مسائل سنیں گے۔ضلع بھر میں امن وامان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا حساس تنصیبات سمیت تمام اہم مقامات اور شہریوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔ سی پی او ملتان منصور الحق رانا نے شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ شہدا کی فیملیز ہماری اپنی فیملیز ہیں خوشی اور غمی کے ہر لمحے میں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی ویلفئیر کے لیے کوئی بھی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ سی پی او ملتان نے ایس ایس پی آپریشنز ملتان سید علی اور تمام ڈویژنل ایس پیز کے ساتھ میٹنگ کی اور امن و امان کے قیام، سیکیورٹی، کرائم کنٹرول کرنے اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے ضروری ہدایات دیں۔
ملتان سے مزید