• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان: وہیل مچھلی کے گوشت کی فروخت کیلئے وینڈنگ مشینیں نصب

جاپان میں وہیل مچھلی کا گوشت فروخت کرنے والی کمپنی نے سیلز بڑھانے کیلئے گوشت کی وینڈنگ مشینیں نصب کر دیں۔

کمپنی اپنی مصنوعات کی فروخت میں کمی سے بہت پریشان تھی لیکن وینڈنگ مشینیں نصب کرنے کے بعد سے گوشت کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

’کجیرا‘ نامی اسٹور پچھلے ہفتے یوکوہاما میں کھلا ہے، اس سے پہلے ایسے ہی دو اسٹورز کھل چکے تھے۔

اس میں 4 اقسام کی وہیل کے فروخت کیلئے تین وینڈنگ مشینیں نصب کی گئی ہیں۔

وہیل مچھلی کے گوشت کی مختلف اقسام ایک سے 3 ہزار ین تک فروخت کی جاتی ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید