لاہور (نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ روک تھام کیس میں ریسٹورنٹس رات گیارہ بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی،عدالت نےگزشتہ سماعت کا عبوری تحریری حکم میں سی ٹی او کو لاہور کی ٹریفک کاسروے کرانے کی ہدایت کردی،عدالت نےاپنے فیصلے میں واضح کیاکہ ٹیک اوے اور ڈیلیوری رات ساڑھے بارہ بجے تک جاری رکھی جاسکتی ہے، عدالت نے کنٹونمنٹ اور ڈی ایچ اے کی ڈرین واسا کےذمے لگانے کی رپورٹ طلب کرلی، عدالت نےاپنے فیصلے میِں سی ٹی او کو لاہور کی ٹریفک کاسروے کرنے کا حکم دیا ہے،عدالت نے کہا کہ ان مقامات کی نشاندہی کی جائے جس سے ٹریفک جام ہوتی ہے، عدالت نے ٹریفک جام کی اطلاع کے لئے واٹس ایپ نمبر عوام الناس کو فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی، عدالت نے ماحولیاتی رولز سے متعلق رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے ریسٹورنٹس والوں کی درخواست پر ریسٹورنٹس کو رات 11بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی، ریسٹورنٹس کےوکیل دلنواز چیمہ نے موقف اختیار کیاتھاکہ ریسٹورنٹس سے بہت سے کاروبار اور روزگار جڑے ہیں عدالت دس بجے ریسٹورنٹس بند کرنے کےاپنے فیصلے پرنظرثانی کرے۔