• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی عدالتوں کی نو تعمیر شدہ کورٹ کمپلیکس میں منتقلی کی تیاریاں

اسلام آباد(ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) ایف ایٹ میں واقع ضلعی عدالتوں کو ایف الیون فور میں چیف کمشنر کمپلیکس کے قریب نو تعمیر شدہ کورٹ کمپلیکس میں منتقل کرنے کی تیاریاں شروع کردیں گئیں ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بدھ کو پولیس اور ضلعی حکام کے ہمراہ نئی عمارت کا جائزہ لیا،ضلعی حکام کے مطابق ایف ایٹ سے عدالتوں کی منتقلی فروری میں ہی مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی، آئی جی کی زیر صدارت تمام عدالتوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا ۔عدالتوں کی سیکیورٹی کے لیے 550 جوانوں کی بھرتی کی درخواست وزارت داخلہ کو بھیجی جا چکی ہے۔ڈرائیورز اور مسلح گارڈز کے تربیتی کورس جاری ہیں۔احاطہ عدالت میں وکلاء اور میڈیا کے علاؤہ صرف متعلقہ افراد کو داخلہ کی اجازت کی تجویز زیر غور ہے۔
اسلام آباد سے مزید