• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کالج برائے طالبات آئی 14 تھری میں انٹر کالجیٹ مقابلہ آرائش گل

اسلام آباد( وقائع نگار) ماڈل کالج برائے طالبات آئی 14 تھری میں پرنسپل شازیہ وزیر کی زیر نگرانی انٹر کالجیٹ مقابلوں کی اختتامی تقریب میں مقابلہ آرائش گل ہوا۔ مہمانان خصوصی قائد اعظم کے قریبی ساتھی اسماعیل ذبیح کے صاحبزادے ضیاء الرحمان ذبیح ،ایف ڈی ای کے ڈائریکٹرز آفتاب طارق سہیل ملک اور لیگی رہنما مرزا حفیظ تھے ۔ مقررین نے طالبات کو جدید تعلیم حاصل کرنے اور اپنی زندگیوں میں دوسروں کی مدد کرنے کی تلقین کی۔ مارگلہ کالج ایف سیون فور نے ٹرافی حاصل کی۔
اسلام آباد سے مزید