• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف جرائم میں ملوث 7افرادکے خلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے بجلی چوری کرنے، جعلی نمبر پلیٹ لگانے، تیز رفتار گاڑی چلانے اور شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے بوگس چیک دینے کے الزام میں7 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے،پولیس تھانہ بستی ملوک نے دوران چیکنگ ملزم الطاف اور پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے حیات علی کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، پولیس مظفرآباد نے اسحاق اورحضرت خان اور پولیس تھانہ بہاؤالدین زکریا نے ندیم نے کو خطرناک طریقے سے ٹریکٹر چلانے اور موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں گرفتار کر لیا جب کہ پولیس تھانہ شاہ رکن عالم اور پولیس تھانہ مخدوم رشید نےشہریوں کی درخواست پر جعلی چیک دینے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔
ملتان سے مزید