• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادیوں کا سیزن، تہواروں کا موسم، سجنے سنورنے کے دن، خوبصورت دکھائی دینے کی رُت،اداوں کی ہوا،دلکشی کے بادل ،حُسنِ کی بارش،ناز و انداز کے پھول، شاداب چہرے، ہوشرُبا سراپے،اور جگمگاتے پیراہن، شوخ و چنچل، حسیں، مہ جبیں، ماہ رُخ دلرُبا، دلنشینوں کے دن، یعنی فیشن کی باتیں، بہاروں کے دن، پاکستانی فیشن کے تازہ ترین رجحانات۔ پاکستان میں 2022 اور 2023 کے حوالے سے کس قسم کے کپڑے فیشن میں ان ہیں؟ زیر نظرمضمون میں ان پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے جو عام طور پر پاکستانی فیشن کے عکاس ہیں۔

کیپ اسٹائل
کیپ اسٹائل 

چکن کاری فیشن

پاکستانی فیشن 2022 میں رجحان ساز رنگ

اگر آپ اس سال کے لیے فیشن کلر چوائس کی تلاش میں ہیں تو یہ بات نوٹ کر لیں کہ پیسٹل کلرز (ہلکے زرد رنگ)اس سال ٹرینڈ کر رہے ہیں پیسٹل گرین، پستا گرین، بیبی پنک، لائٹ انڈگو، آڑو، لیمن یلو، وغیرہ اس سال ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ آنکھوں کو سکون بخشنے والے تمام آسان رنگ اس سال ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ پاکستانی فیشن 2022 میں ٹرینڈنگ فیبرک موسم اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں یہ وہ خوشگوار فیشن ایئرز ہیں جن میں پاکستانی خواتین خوبصورت کپڑوں کا تجربہ کرسکتی ہیں۔ اس سال کے رجحان ساز کپڑے لان، کاٹن کی اقسام اور چکن کاری ہیں۔ یہ پاکستانی فیشن میں رجحان ساز کپڑے ہیں۔ 

چکن کاری کو ہر عمر کی خواتین اولین ترجیح دے رہی ہیں۔ تازہ ترین فیشن رجحانات میں چکن کاری اور بلاک پرنٹ کاجادوسرچڑھ کر بول رہا ہے ۔ اس سال کا فیشن پیسٹل رنگوں کے لان اور کاٹن کے لباس سے عبارت ہے۔اس سال کا فیشن ڈریس بنانا بہت آسان ہے۔ مقامی مارکیٹ سے سادہ پیسٹل رنگ کے بغیر سلے ہوئے فیبرکس لے کر آپ برانڈز کے ڈیزائن کاپی کرسکتی ہیں ۔ اپنے ڈریس کو مزید سجانے کے لئے اس پر بیل ،بٹنز اور ٹاسلز لگوانا کر اس کو مزید خوب صورت بنا سکتی ہیں۔

کورونا کے بعد 2022 ء میں چیزیں معمول پر آئی ہیں ۔پاکستانی خواتین پرانے فیشن کے ملبوسات سے جلد بور بھی ہو جاتی ہیں اور اس میں تبدیلی در تبدیلی چاہتی ہیں۔ دوسری طرف لباس کے مہنگے اور مشہور برانڈز خواتین کو اپنی چمک دمک کی طرف راغب کرنے کی روائتی کوششیں بھی کرتے رہتے ہیں، ایسے متعدد برانڈزنئے سال کےآغاز پر اپنی نئی کلیکشن متعارف کروائیں گے۔ فیشن کے تازہ ترین رجحانات پر بات کرنے سے پہلے آئیے پاکستانی ملبوسات کی تاریخ پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

پاکستانی فیشن کا تانا بانا مغل دور سے جاکر ملتا ہے۔ ہمارا مذہبی اور معاشرتی تشخص ہماری خواتین کے لباس میں سب سے اہم جُزو سمجھا جاتا ہے، اس حوالے سے جدت اور تخلیق کو ملحوظ رکھتے ہوے ہماری فیشن انڈسٹری نے پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ پاکستانی فیبرک اور ڈریس ڈیزائینگ کی دنیا بھر میں خوب دھاک بیٹھی ہوئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سال دنیا بھر میں لوگ ، پاکستانی لباس کے بارے میں متجسس ہوتے ہیں۔ پاکستانی کپڑوں کی کئی اقسام ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر پاکستان کی ثقافت اور اس کے صوبوں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخواہ (پشتون) اور گلگت بلتستان کی عکاسی کرتے ہیں۔ 

کسی خاص علاقے میں کسی شخص کا لباس اس علاقے کے موسمی حالات، طرز زندگی اور مخصوص انداز کی عکاسی کرتا ہے، جو اس خطے کو ایک ایسی شناخت دیتا ہے جو باقی سب سے منفرد ہے۔ پاکستانی فیشن، روایتی طور پر پہنے جانے والے لباس کے انداز پر مبنی ہے اور یہ ایک جدید انداز ہے۔ اس روایت کی جڑیں ان ثقافتی اور مذہبی عقائد میں گہری ہیں جو ملک میں رائج ہیں۔ ایک روایت کے طور پر، پاکستانی لباس عام طور پر سونے یا چاندی کے دھاگے سے کڑھائی والے بھاری کپڑے سے بنا ہوتا ہے،اور یہ سیکوئنز سے مزین ہوتا ہے، ان ملبوسات میں اکثر روشن رنگوں سے کڑھائی کی جاتی ہے۔ پاکستانی ثقافت میں خواتین کے لباس کی سب سے مشہور شکل شلوار قمیص ہے۔

لانگ شرٹس یا شارٹ شرٹس

لانگ شرٹس یا شارٹ شرٹس
لانگ شرٹس یا شارٹ شرٹس

اگر ہم سال 2022 پر نظر ڈالیں شارٹ شرٹس فیشن بھی تھیں۔ اب سال ِنو میں درمیانی یا لمبی قمیصوں کا فیشن ہوگا، یہ فیشن ڈھاکہ طرز کے پاجامے کے ساتھ ہو گا۔

فلیئرڈ گاؤن اور فراکس

فلیئرڈ گاؤن اور فراک
فلیئرڈ گاؤن اور فراک 

2023 ء میں بھڑکتےہوئے گاؤن ،لمبی فلئیر ڈمیکسیز اور فراکس نہ صرف پارٹی ڈریسز تک محدود رہیں گی بلکہ عموماً ملبوسات میں بھی عام ہوں گی ،کئی فیشن حال ہی میں بہت مقبول ہو ئے ہیں، یہ ان میں سے ایک ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ عام کپڑوں میں اور شادی کی تقریبات میں استعمال ہونے والے ڈریسز میں لمبے ڈیزائن کے ملبوسات فیشن میں ہیں ۔ سال 2022 کے برعکس 2023 کے لئے فیشن ڈیزائنرز کی جانب سے یہ پیشن گوئی کی گئی ہے کہ شرارےکے بجائے غرارازیادہ فیشن میں ہوگا ۔ درمیانی لمبائی کی قمیص یا انگرکھا فراک کے ساتھ غرارا، دبکا، زردوزی، اور کٹ ورک سے مزین ہو تو اس کی اثر پذیر ی میں چار چاند لگنے کا امکان زیادہ ہے۔

پھولوں کے پرنٹس

پُھولوں کے پرنٹس
پُھولوں کے پرنٹس 

موسم بہار اور موسم گرما رنگوں اور پھولوں سے عبارت ہیں، اور جب بات ہو خواتین کے ملبوسات کی تو پھولوں کے پرنٹس ہر دور میں مقبول رہے ہیں، پاکستانی فیشن ماہرین کے مطابق، پھولوں اور پیٹرن والی شرٹس کو جینز اور ڈینم کے ٹکڑوں کا امتزاج کرتے ہوے 2023 میں بھی مقبول ترین پہناوے کا درجہ حاصل رہے گا ,اسی طرح پرنٹڈ شلوار قمیص کو 2023 میں بھی ایک عام رجحان کے طور پر برقرار رہنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ اس پہناوے کی خاصیت سال گذشتہ کی طرح ہی رہے گی اور یہ بہت روایتی لگتا ہے۔

فینسی دوپٹہ کے ساتھ کیژوئل لباس

فینسی ڈوپٹے کے ساتھ سادہ لباس
فینسی ڈوپٹے کے ساتھ سادہ لباس 

یہ ایک ایسا امتزاج ہے جو بھاری دوپٹہ کے ساتھ ڈیزائن کیے گئے شلوار سوٹ کو ڈیزائنر طرز کا لُک دیتا ہے،گزشتہ ٹرینڈز کو مدنظر رکھتے ہوئے ،سادہ سوٹ پر کڑھائی والے یا دیدہ زیب جیکارڈ ڈوپٹے اور چکن کاری دوپٹوں کا رواج بھی عام ہو گیا ہے۔ یہ اسٹائل چھوٹی تقریبات کے اچھا لگتا ہے۔

سلک کی کُرتی

سلک کی کُرتی
سلک کی کُرتی

پاکستان میں ریشمی کرتیاں جدید ترین فیشن ٹرینڈ بن چکی ہیں، یہ فیبرک اور ایسی کُرتیاں رسمی اور نیم رسمی مواقع اور روزمرہ کے لباس کے لیے یکساں طور پر بہترین ہیں۔ یہ کرتیاں مختلف ڈیزائن اور رنگوں میں دستیاب ہیں، اس لیے آپ کی شخصیت اور انداز کے مطابق بہترین کرتیاں تلاش کرنا آسان ہے، مارکیٹ میں مختلف رنگ بھی دستیاب ہیں۔

اسٹریٹ کٹ یا سیدھی کُرتیاں

اسٹریٹ کٹ کُرتی
اسٹریٹ کٹ کُرتی 

سیدھی کٹی کرتیاں چکن کاری صنعت میں سب سے زیادہ مقبول تصور کی جاتی میں، یہ رسمی اور غیر رسمی دونوں ،مواقع کےلئے ناصرف بہترین بلکہ پہننے میں آسان ترین ہیں، مارکیٹ میں یہ کُرتیاں مختلف ریٹس اور ڈیزائن کے علاوہ ہر رنگ میں دستیاب ہیں، چنانچہ اپر کلاس خواتین سے لے کر مڈل اور لوئر مڈل کلاس خواتین تک اگر فیشن اسٹیٹ منٹ کہیں ،ایک پیج پر کھڑی نظر آتی ہیں تو وہ یہی اسٹریٹ کٹ کُرتیوں کا پیج ہے۔ 2022 کے فیشن تجربات اور 2023 کی فیشن پیش گوئیوں کے تناظر میں کہا جاسکتا ہے کہ فیشن ٹریننگ میں ایسی کُرتیاں اپنی جگہ خالی کرتی نظر نہیں آر ہیں۔

پاکستان میں فیشن کے رجحانات، مسلسل تبدیل ہو رہے ہیں، کون سا برانڈ، کون سا فیبرک، کس طرز کے ملبوسات، کون سا رنگ ان ہے یا کون سا اسٹائل آوٹ ہو گیا ہے ،ان سب لوازمات کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا مگر، اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ جو کپڑا، جو رنگ، جو ڈیزائن آپ کو خود پر اچھا لگے اور جسے پہن کر آپ خود کو پُر اعتماد محسوس کریں، وہی آپ کے لئے فیشن اسٹیٹمنٹ آف دی ائیر ہے۔