• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشرے کی تعمیر و ترقی میں دینی مدارس کا کردار نمایاں، علما

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مدارس دینیہ کا فیضان تا روزقیامت جاری رہے گا،مدارس و اسلام کے بدخواہ دنیا و آخرت میں رسوا ہونگے،معاشرے کی تعمیر و ترقی میں دینی مدارس کا نمایاں کردار ہے، مذہبی طبقے نے دنیا پر واضح کردیا کہ ترقی اور استحکام صرف دین اور عاجزی میں ہے، دینی مدارس حق کی اس معراج پر کھڑے ہیں جہاں دنیا کا باطل پوری ملت کفر کی صورت میں مدمقابل ہے، بخاری شریف قرآن کریم کے بعد سب سے بڑی معتبر کتاب ہے، ان خیالات کا اظہار ملک کے نامور عالم دین شیخ الحدیث مولانا شیخ محمد ادریس، جمعیت علمائے اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری مولانا راشد محمود سومرو، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء قاری محمد عثمان نےجامعہ عثمانیہ شیرشاہ میں 39ویں سالانہ جلسہ دستار فضیلت و 15ویں تقریب ختم بخاری سے خطاب کرتے ہوئے کیا، آخری حدیث کا درس ممتاز عالم دین، جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے شیخ الحدیث مولانا شیخ محمد ادریس نے اپنے مخصوص انداز میں دیا، جامعہ عثمانیہ کے دورہ حدیث، شعبہ تجوید و قرات اور شعبہ تعلیم القرآن سے سند فراغت حاصل کرنے والے 109 طلباء کرام کی دستار بندی کی گئی اور اسناد و انعامات تقسیم کئے گئے، علوم نبوت کی قدیم دینی درس گاہ جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کے مختلف شعبوں سے اس سال فراغت حاصل کرنے والے طلباء کی تعداد 109، اب تک سند فراغت حاصل کرنے والے طلبہ کرام کی تعداد 3 ہزار 58 سے متجاوز ، شعبہ تعلیم القرآن سے قرآن کریم حفظ کرنے والے طلبہ کرام کی تعداد 1905 جبکہ تجوید و قرأت سے 1003 اور درس نظامی مکمل کرنے والے علماء کی تعداد 150سے متجاوز ہے،سالانہ جلسہ دستار فضیلت و ختم بخاری سے مولانا شیخ محمد ادریس نے مزید کہا کہ اگر مدارس دینیہ کا کردار نہ ہوتا تو آج پاکستانی معاشرے میں بھی حیوانیت چھائی ہوتی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید