• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، ’گینگ ریپ پر رپورٹنگ‘، بغیر ٹرائل کے قید صحافی صدیق کپن دو سال بعد رہا

نئی دہلی (اے ایف پی، جنگ نیوز) بھارتی ریاست اتر پردیش میں گینگ ریپ کے واقعے کی رپورٹنگ کے لئے جانے والے صحافی صدیق کپن کو گرفتاری کے بعد دو سال تک بغیر ٹرائل کے قید رکھنے کے بعد منی لانڈرنگ کے ایک اور کیس میں ضمانت منظور ہونے کے بعد رہا کردیا گیا۔ صحافی صدیق کپن کو اکتوبر 2020 میں بھارتی ریاست اترپردیش میں ہونے والے ایک ہائی پروفائل ریپ کیس کی رپورٹنگ کے دوران متاثرہ خاندان کا مؤقف لینے کے لئے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ صحافی صدیق کپن کو دو سال تک تحویل میں رکھا گیا لیکن ان کا ٹرائل نہیں چل رہا تھا، تاہم گزشتہ روز منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ان کی ضمانت منظور کی گئی جس کے بعد انہیں جیل سے رہا کردیا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید