• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات کے خلاباز اپنے خلائی سفر میں روزہ رکھیں گے

دبئی (اے ایف پی )خلاؤں کے سلطان متحدہ عرب امارات کے سلطان ال نیازی نے خلاء میں رمضان المبارک کے روزے رکھنے کی تیاری شروع کردی ہے ۔وہ دوسرے اماراتی ہیں جو خلاء کا سفر کریں گے ۔41سالہ سلطان ال نیازی جنہیں ان کی مادر عالمی (درس گاہ) نے خلائی سلطان کا لقب دیا ہے ۔وہ 26فروری کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے وہ مارشل آرٹ کے بھی ماہر ہیں اور اپنا جیو جٹسو سوٹ بھی ساتھ لے کر جائیں گے۔وہ اسپین ایک فیلکن 9راکٹ سے انٹر نیٹ اسپیس اسٹیشن پر اتریں گے ۔ وہ 6ماہ تک مدار پر رہیں گے ۔جو کسی بھی عرب خلاء بازوں کیلئے ریکارڈ دورانیہ ہے ۔اس دوران رمضان المبارک بھی آئے گا ۔اس دوران سلطان کے روزئے بھی اپنی مثال آپ ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ وہ 90منٹ میں زمین سے مدار میںداخل ہو جائیں گے۔جہاں دن میں16طلوع اور غروب آفتاب ہوتے ہیں۔تا ہم وہ گر پہنچنے میں ٹائم (جی ایم ٹی )کے تحت سحری اور افطار کریں گے ۔ان سے قبل متحدہ عرب امارات سے حزا المضوری نے2019ء میں 8روزہ مشن پر خلاء کا سفر کیا تھا ۔

دنیا بھر سے سے مزید