• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگ سلمان ریلیف سنٹر کا این ایف آئیز ونٹر ریلیف پیکیج کا آغاز

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) کنگ سلمان ریلیف سنٹر نے پاکستان میں NFIs اور ونٹر ریلیف پروجیکٹ کا آغاز کر دیا۔ کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد میں 25ہزار این ایف آئی کٹس اور 25ہزار ونٹر کٹس تقسیم کرنے کے منصوبہ کا آغاز کیا ہے۔ حالیہ سیلاب کے بعد نازک صورتحال کے پیش نظر سعودی ادارہ کے ایس ریلیف سنٹر 25ہزار این ایف آئی کٹس اور 25ہزار ونٹر کٹس فراہم کرتے ہوئے اس پروجیکٹ کے پہلے دو مراحل میں 10ہزار کٹس اور 25ہزار ونٹر ریلیف کٹس تقسیم کر چکا ہے۔ ہر این ایف آئی کٹ میں 2کمبل، شیلٹر کٹ، چٹائی، کچن سیٹ، صاف پانی کیلئے کین اور اینٹی بائیوٹک صابن شامل ہیں۔ جبکہ ونٹر پیکیج کے تحت 50ہزار رضائیاں اور 25ہزار کٹس تقسیم کئی گئی بیں جن میں مردانہ زنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کیلئے گرم ملبوسات شامل تھے۔ NFIs پراجیکٹ کے تیسرے اور چوتھے مرحلے میں پنجاب اور سندھ کے تمام متاثرہ علاقوں میں تقسیم کا عمل بھی جلد مکمل کر لیا جائیگا۔

ملک بھر سے سے مزید