• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاست میں خفیہ ایجنسیوں کے کردار کا نوٹس لیں، عمران کا صدر علوی کو خط

لاہور ( این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھا ہے، جس میں گورنر خیبرپختونخوا کے بیان، رہنماؤں کی گرفتاریوں، تشدد اور دھمکیوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔عمران خان کی جانب سے عارف علوی کو لکھا گیا مراسلہ شبلی فراز نے ایوانِ صدر پہنچایا۔خط میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی اجلاس 29 جنوری کومنعقد ہوا، اس اجلاس میں متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔تحریک انصاف کے خط میں کہا گیا ہے کہ قرارداد میں بطور صدرِ مملکت انٹیلی جینس ایجنسیز اور مقتدرہ کے سیاست میں کھلے کردار کا نوٹس لینے کی سفارش کی گئی ہے، گورنر خیبرپختونخوا کا 27 جنوری کا بیان اس حوالے سے اہم مثال ہے۔خط میں مزید کہا گیا کہ قرارداد میں اغوا اور جھوٹے مقدمات کے اندراج کی جانب بھی مبذول کروائی گئی۔

اہم خبریں سے مزید