• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارگلہ ایونیو کو موٹر وے سے ملانے کیلئے لنک روڈ بنانے کی منظوری

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)سی ڈی اے بورڈ نے اسلام آ باد شہر کے کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے کیلئے راولپنڈی کے علاقے لوسر میں ڈمپنگ پوائنٹ بنا نے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے 50ایکڑ اراضی ایکوائر کی جا ئے گی۔یہ منظوری چیئر مین سی ڈی اے کیپٹن(ر) نور الامین مینگل کی زیرصدارت ہونے والے بورڈ کے اجلاس میں دی گئی ۔پنجاب حکومت کے اربن یونٹ نے اس پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی ۔ اس پراجیکٹ سے اسلام آ باد کا ویسٹ مینجمنٹ کا مسئلہ حل ہو جا ئے گا۔ بورڈ نے جی ڈی روڈ سیکٹر بی سترہ سے سیکٹر ڈی بارہ تک تعمیر کی گئی مارگلہ ایو نیو کوموٹر وے ایم ون سے ملانے کیلئے الانئمنٹ کی منظوری دی۔ یہ لنک روڈ تین اعشاریہ چار کلومیٹر لمبی ہو گی ۔ اس میں سے ایک اعشاریہ آٹھ کلومیٹر ایریا راولپنڈی اور ایک اعشاریہ چھ کلومیٹر اسلام آ باد کی حدود میں واقع ہے۔ راولپنڈی کی حدود کی زمین این ایچ اے ایکوائر کرے گا اور تعمیر کرے گا جبکہ اسلام آ باد کی حدود کی زمین سی ڈی اے ایکوائر اور تعمیر کرے گا۔بورڈ نے سی ڈی اے کے ہر ونگ میں نو انٹرنیز رکھنے کی منظوری دی ۔ یہ آن جاب ٹریننگ چھ ماہ کیلئے ہوگی ۔نیلامی کے پلاٹوں کی منظوری اگلے اجلاس تک موخر کردی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید