• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونین کونسلز کا دورہ کرکے صفائی کی نگرانی کریں گے، کمشنر

راولپنڈی( اپنے رپورٹرسے)کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے وہ علی الصبح مختلف یونین کونسلز کا دورہ کر کے صفائی کی خود نگرانی کریں گے۔غیر قانونی ہا ؤسنگ سوسائٹیز کے سلسلے میں آنے والی شکایات کےازالہ کیلئے راولپنڈی کا ماسٹر پلان تیار کیا جارہا ہے ۔ اس سلسلے میں انتظا میہ کے ساتھ ساتھ میڈیا اپنا کردار ادا کرتے ہوئے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دیں کہ ایسی کسی بھی سوسائٹی میں اپنے پیسے مت لگائیں جس کی منظوری نہ ہوئی ہو۔ان خیالات کا اظہار کمشنر  نے میڈیا سے ملاقات میں کیا۔ انہوں  نے کہا کہ راولپنڈی کے موضعہ جات کو مکمل طور پرکمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے ریو نیو آفیسرز کو ٹارگٹس دیئے گئے کہ وہ اس ماہ میں تما م جمع بندیاں جمع کروائیں ۔
اسلام آباد سے مزید