لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی لاہور کی شوریٰ کااجلاس ہوا۔ اجلاس میں لیاقت بلوچ ، جاوید قصور ی ، خالد احمد بٹ ، نائب امراءلاہور سمیت ممبران ضلعی شوری، امیدواران قومی و صوبائی نے شرکت کی۔ اجلاس میں 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر ریلی ا ور مہنگائی مارچ کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور حتمی تیاریوں کے حوالے سے ذمہ داران کو ٹاسک دیئے گئے۔امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک کو قرضوں کی نہیں بلکہ اہل اور دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے ۔