• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مسلسل نظربندی کیخلاف ایرانی فلمساز کی جیل میں بھوک ہڑتال

ایران کے با اثر فلم سازوں میں سے ایک جعفر پناہی نے اپنی مسلسل نظربندی کے خلاف تہران کی جیل میں بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔

ان پر 2009 کے انتخابات کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران حکومت مخالف پروپیگنڈا کرنے اور مظاہرین کو اکسانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

پناہی نے اپنی اہلیہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جیل میں بھوک ہڑتال شروع کرنے سے متعلق لکھا۔

ایرانی فلم ساز کو11 جولائی 2022 کو تہران کی ایک جیل کے سامنے سے گرفتار کیا گیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ انہیں 2011 میں تہران کی عدالت کی طرف سے جاری کردہ چھ سال قید کی سزا کاٹنا پڑے گی۔

کانز فلم فیسٹول کے ایوارڈ یافتہ جعفرپناہی ’دی وائٹ بیلون‘، ’دی سرکل‘ اور ’نو بیئرز‘ جیسی فلموں کی ہدایت کاری کرچکے ہیں۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید
انٹرٹینمنٹ سے مزید