• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی مبین چوہدری کی نماز جنازہ والتھم سٹو کی جامع مسجد میں ادا

لندن (اورنگزیب چوہدری ) برطانیہ کے معروف صحافی پی پی سی یوکے، کے بانی و سابق صدر مبین چوہدری کی نماز جنازہ والتھم سٹو لندن کی مرکزی جامع مسجد میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں برطانیہ اور پاکستان کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کی نمائندہ شخصیات سمیت برطانیہ کے تمام بڑے شہروں اور خاص طور پر لندن اور اس کے گردونواح میں مقیم صحافتی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کے آخری دیدار کے وقت لوگوں کی بڑی تعداد جذبات پر قابو نہ رکھ سکی ۔ مبین چوہدری نے شاندار اور قابل فخر زندگی بسر کی، مرنے سے چند گھنٹے قبل انہوں نے برطانیہ بھر کے اپنے سیکڑوں دوستوں سے ملاقات کی، وہ دوستوں سے آخری ملاقات کر کے اس دنیا سے باوقار انداز میں رخصت ہوئےاور انہیں برطانیہ بھر کے صحافیوں اور کمیونٹی رہنماؤں نے نماز جنازہ میں شرکت کے بعد الوداع کیا، وہ یقینی طور پر قابل رشک ہے۔
یورپ سے سے مزید