• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پی پی رہنما

بریڈ فورڈ( پ ر)کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے مذہبی امور کے صدر علامہ قاری محمد عباس اور چیف آرگنائزر بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی برطانیہ اور پاکستان پیپلز پارٹی بریڈفورڈ کے صدر آصف نسیم راٹھور نے مشترکہ بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی اور حق خود ارادیت پر پورا پاکستان اور دنیا میں جہاں کہیں بھی پاکستانی و کشمیر ی باشندے رہائش پذیر ہیں، سب کشمیری عوام کو اُن کی بے مثال اور لازوال قُربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے پوری قوت و طاقت کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح شانہ بشانہ کھڑی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بہتےخون کو 75سال ہو گئے بھارت معصوم کشمیریوں پر جبر و ظلم تسلسل کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے، کشمیری عوام موت کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں، ہم ان حالات میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے،پاکستانی قوم کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گی، کشمیر کی جدوجہد آزادی پر پورا پاکستان انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہے،ہندوستان کشمیر میں عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔اقوام متحدہ کے مشن کی رپورٹ میں کشمیریوں پر مظالم دستاویز ی شکل میں موجود ہیں، بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کوطاقت کے بل بوتے پر نہیں دبا سکتا ، پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو عملی جامہ پہنانے تک کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا، ہم کشمیری ماؤں کی عظمت و جرأت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بہادر و دلیر اور سرفروش سپوتوں کو جنم دیا۔
یورپ سے سے مزید