• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، تحریک انصاف کے 43 اراکین قومی اسمبلی کا استعفے منظور کرنے کیخلاف دائر درخواستیں قابل سماعت قرار

لاہور (نمائندہ جنگ)لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تحریک انصاف کے 43 اراکین قومی اسمبلی کا استعفے منظور کرنے کیخلاف دائر درخواستوں پر ہائیکورٹ آفس کا اعتراض ختم کر تے ہوئے قابل سماعت قرار دیدیا، عدالت نے رجسٹرار آفس کو درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی، پی ٹی آئی کے ریاض فتیانہ ، نصر اللہ خان ،طاہر صادق سمیت دیگر 43 سابق ارکان قومی اسمبلی نے دائر درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی ،الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ممبران اسمبلی نے استعفیٰ منظور ہونے سے قبل ہی واپس لے لیے تھے، استعفے واپس لینے کے بعد اسپیکر کے پاس اختیار نہیں کہ وہ استعفے منظور کریں ،ممبران اسمبلی کے استعفیٰ منظور کرنا خلاف قانون اور بددیانتی پر مبنی ہے اور ممبران قومی اسمبلی کے استعفے عدالت عظمی کے طے کردہ قوانین کے برعکس منظور کیے گئے، درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ استعفی منظور کرنے سے پہلے سپیکر نے ممبران کو بلا کر موقف نہیں پوچھا ممبران کی مرضی کے بغیر استعفی منظور کرنے کا غیر آئینی اقدام ہے، استدعا ہے کہ عدالت نے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے استعفی منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے اور درخواست پر حتمی فیصلے تک خالی قرار دی گئیں نشستوں پر الیکشن روکنے کا حکم دے۔
اہم خبریں سے مزید