• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر کو چھوڑیں، الیکشن کمیشن خود انتخابات کی تاریخ دیدے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور ( نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کے اعلان کیلئے دائر درخواست پر مہلت دیتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کو سات روز میں جواب جمع کرانیکا حکم دیدیا،عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے کہا کہ گورنر کو چھوڑیں آپ الیکشن کی تاریخ دے دیں، آپ اتنا کام کر رہے ہیں، آپ خود الیکشن کی تاریخ دے دیں، اعلیٰ عدلیہ کے اس حوالے سے متعدد فیصلے موجود ہیں ،عدا لت نے آئندہ سماعت سے قبل فریقین کو تفصیلی جواب عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کردی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہا یہ عوامی مفاد کا معاملہ ہے، الیکشن ہونے ہیں لیکن کوئی سنجیدہ ہی نہیں لے رہا، آئین میں درج ہے کہ الیکشن 90روز میں ہونے ہیں، اس سے پہلےبھی معاشی صورتِ حال خراب تھی مگر الیکشن تو ہوئے تھے، عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں الیکشن کب کروائیں گے؟ الیکشن کمیشن کے وکیل نے جواب دیا کہ ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں، گورنر نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دیا ہے، گورنر نے لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے پنجاب حکومت کے سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مجھے آج ہی کیس کی فائل ملی ہے، گورنر پنجاب نے الیکشن کمیشن، پارلیمانی لیڈر اور سپیکر کے خط کا جواب دے دیا ہے، عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے کہا کہ گورنر کو چھوڑیں آپ الیکشن کی تاریخ دے دیں، آپ اتنا کام کر رہے ہیں، آپ خود الیکشن کی تاریخ دے دیں، اعلیٰ عدلیہ کے اس حوالے سے متعدد فیصلے موجود ہیں،ہم تو وہ بات کر رہے ہیں جو آئین میں درج ہے،پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پروکیل علی ظفراور اظہر صدیق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گورنر کی جانب سے الیکشن کی تاریخ نہیں آئی، سرکاری وکیل نے کہا اسمبلی تحلیل کے 90 روز ہونے میں بہت دن ہیں، کوئی یہ نہیں کہہ رہا کہ الیکشن نہیں ہوں گے گورنر کے وکیل نے جواب جمع کرانے کی مہلت مانگ لی، عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو کتنا وقت درکار ہے، یہ پاکستان کا معاملہ ہے ، گورنر کے وکیل نے کہا کم ازکم سات روز کا وقت درکار ہے،اسد عمر نے سات روز کا وقت دینے کی مخالفت کردی انہوں نے کہا سات روز کا وقت دینے کا مطلب ہے اسمبلی تحلیل کو 22روز ہوچکے ہونگے ، عدالت نے اسد عمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہ آپ عدالت آگئے ہیں تو بے فکر ہو جائیں چار پانچ روز سے کچھ نہیں ہوتا ، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے حوالے شیڈول جاری کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید