اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنماڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ امپورٹیڈ وزیر خارجہ اسرائیلی لابیسٹس سے شیر و شکر ہے سازش کا سکرپٹ کھل رہا ہے، گزشتہ روز ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ امریکہ کی اجازت سے دورہ روس کے بعد امپورٹڈ وزیرخارجہ پھر سے امریکا جا پہنچا ، امپورٹڈ وزیر خارجہ اسرائیلی لابیسٹس سے شیر و شکر ہے سب تبدیلی سرکار کی سازش کاحصہ اور تابعداری پر مبنی اسکا کردار ہے ۔