• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ نازش جہانگیر کی شوبز انڈسٹری میں اچانک انٹری کیسے ہوئی؟؟، دلچسپ گفتگو ”ہنسنا منع ہے“ میں دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) فلم اور ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا ہے کہ مجھے تھیٹر میں کام کرنے کا شوق نہیں تھا لیکن اداکاری کے شعبے میں اچانک آگئی۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نازش کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اگر کوئی پیارا لڑکا تنگ کرے تو اُسے Reply کردیتی ہوں ورنہ بلاک کردیتی ہوں۔ شو کے دوران اداکارہ کے ساتھ مختلف گیمز بھی کھیلے گئے، حاضرین نے بھی نازش سے مختلف سوالات پوچھے۔ آرٹسٹ علی میر (ڈمی) انور مقصود کے روپ میں جلوہ گر ہوئے اور اپنی مزیدار باتوں سے لوگوں کو قہقہے لگانے پر مجبور کیا۔ مزاحیہ شاعر سلمان گیلانی نے بھی اپنے اشعار سنا کر محفل کو گرمایا۔ تابش ہاشمی کی میزبانی میں پاکستان کا مقبول ترین شو ہفتہ کی رات 11 بجکر 5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید