• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر پی او کا ملتان ریجن کا دورہ، پولیس لائنز اور دفاتر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)آر پی اوکیپٹن ( ر ) محمد سہیل چوہدری نے ملتان ریجن ملتان ، وہاڑی ، خانیوال اور لودھراں کے دورے کئے ۔ جہاں ضلعی پولیس سربراہان نے سکیورٹی انتظامات اور کرائم کی صورتحال بارے تفصیل سے بریف کیا ۔ اس موقع پر آ ر پی او نے ریجن کے3ڈسٹرکٹ کی پولیس لائنز اور دیگر دفاتر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے ۔ انہوں نے پولیس لائن اور دفاتر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے کنٹرول روم کا جائزہ بھی لیا اور کرائم کی صورتحال بارے ہدایت بھی دی۔ انہوں نے پولیس افسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ سکیورٹی امور پر کوئی کمپرومائز نہ کریں ۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی قسم کے مشکوک شخص ، شے یا کوئی دیگر غیر قانونی سرگرمی دیکھیں تو اس کی فوری اطلاع پولیس ریسکیو 15 یا قریبی پولیس اسٹیشن دے کر اپنا قومی فریضہ سر انجام دیں ۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
ملتان سے مزید