پشاور(نیوزرپورٹر )پشاور ہائیکورٹ نے 86 کلو منشیات سمگل کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزاء پانے والے ملزم کی سزاءکالعدم قراردیدی اور اسے مقدمہ سے بری کردیا۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ملزم محمد یونس کی سزاءکیخلاف دائر اپیل پر سماعت کی۔ ملزم کی جانب سے صاحبزادہ ریاضت الحق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ باڑہ کے رہائشی ملزم پر الزام تھا کہ اسے 14دسمبر2015کو اے این ایف پولیس نے گرفتار کرکے گاڑی سے 86کلو چرس برآمد کی جس پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ ٹرائل کے بعد جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمرقید اور2لاکھ روپے جرمانہ کی سزاء سنائی گئی جس کے خلاف انہوں نے پشاور ہائیکورٹ میں اپیل دائرکی۔ فاضل بنچ نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پر ملزم کو مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیدیا۔