• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2عدالتی مفروران، 4 رہائی یافتہ عادی مجرمان سمیت 27 افراد گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 05 منشیات فروش، 03 غیرقانونی اسلحہ، 3 پتنگ فروش، 2 اشتہاری مجرمان، 2 عدالتی مفروران اور 04 رہائی یافتہ عادی مجرمان سمیت 27 ملزمان گرفتار کر لیے،اشتہاری ملزم کو فرار کروانے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج،بوگس چیک دینے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج، جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر داؤ پر لگی ہزاروں روپے کی رقم سمیت جواریوں کو گرفتار کر لیا گیا،جعلی نمبر پلیٹ لگانے اور تیز رفتاری سے گاڑیاں چلانے اور بجلی چوری کرنے کے الزام میں 5 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے، پولیس نے ملزمان سے148 بوتل، 40 لیٹر شراب، 1200 گرام چرس، 3 پسٹل معہ گولیاں، روپے اور 200 پتنگیں معہ ڈور برآمد کرلی، پولیس تھانہ پاک گیٹ نے ملزم محمد عمران سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزم علیم سے 30 لیٹر شراب، پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم محمد نوید سے 110 گرام چرس، پولیس تھانہ الپہ نے 3 ملزمان سے 148 بوتل شراب اور پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم محمد ساجد سے 1160 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔
ملتان سے مزید