• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الحمراء کلچرل کمپلیکس میں ٹیلنٹ ہنٹ شو

لاہور(شوبز رپورٹر)الحمراء کلچرل کمپلیکس میں ٹیلنٹ ہنٹ شو الحمراء لائیو ہوا۔الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے اساتذہ کے سامنے نوجوان آرٹسٹوں نے اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔الحمراء لائیو میں کوئی بھی خواہش مند نوجوان فنون لطیفہ کے کسی بھی شعبہ میں اپنی فن پیش کر سکتا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کلچرل کمپلیکس سید نوید الحسن بخاری نے نوجوان آرٹسٹوں کی پرفارمنس دیکھی اور نوجوانوں کو بھرپور داد دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمل ان نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لئے بے حد ضرور ی ہے۔