اوسلو (ناصراکبر) تحریک انصاف ناروےکے صدر چوہدری مدثر علی نے گلگت وبلتستان میں ٹورزم کے وزیر راجہ ناصر علی خان کےاعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں تحریک انصاف ناروے کے سینئر پارٹی رہنماؤں سمیت کمیونٹی شخصیات عمران بشیر، حاجی افضال،چوہدری خالد محمود، محمد نعیم، اخترچوہدری، طاہر اکرم، محسن عزیز، محمد طارق، چوہدری زاہد مہمند، شاہدجمیل، مس ثمینہ، مس سائقہ تبسم، چوہدری سفیر،حیات چوہدری، خالد ڈوگر، امتیاز ورائچ، ملک حمزہ ،سلطان اعوان، چوہدری عامر، وحیدچوہدری، ادریس احمد،چوہدری فیاض نوید گوندل، طارق رشید، ارسلان احمد اور دیگر نے شرکت کی ۔ٹورزم کے وزیر راجہ ناصر علی خان نے کہا کہ میں چوہدری مدثر علی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے دعوت پر مدعو کیا اور یہ میرا پرائیویٹ دورہ ہے مجھے پاکستانی کمیونٹی سے مل کر بہت خوشی ہوئی کیونکہ دیارغیر میں یہ پاکستان کی بہتری ترقی اور سالمیت کیلئے کوشاں ہیں اور پاکستان سے محبت ان کی باتوں سے نہیں بلکہ عمل سے بھی نظر آتی ہے اور یہ میرے لئے بہت اعزاز کی بات ہے کہ ہم یہاں ناروے میں جس طرح سے پاکستان اور گلگت بلتستان کو پرموٹ کررہےہیں اور پوری دنیا میں ہمارا گورنمنٹ ور ہو یا پرائیویٹ ٹور ہو ہم پاکستان کوپرموٹ کرتے ہیں پاکستان کے اندر بہت پوٹینشل ہے اور گلگت بلتستان ٹورزم کے حوالے سے جانا جاتا ہے ہم انویسٹر کو گلگت بلتستان میں مدعو کرتے ہیں میرا ابھی ناروے آنے کا مقصد گلگت بلتستان میں ٹورزم کے حوالے سے لائحہ عمل کو تیار کرنا ہے اور اسی سلسلےمیں میری سفیرپاکستان سعدیہ الطاف قاضی اور کچھ آفیشل سے ملاقاتیں بھی ہوئی جس میں گلگت بلتستان میں ٹورزم اورہائیڈروپاور کے موضوع زیربحث تھے گلگت بلتستان میں اوورسیز پاکستانیوں کو تحفظ دینے کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے راجہ ناصر علی خان نے کہا کہ الحمدللہ گلگت بلتستان میں زیرو پرسنٹ کرائم ہے اور لوگ انتہائی مہمان نواز ہیں وہاں پر اللہ کے فضل وکرم سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں ہوتا اور ہم اوورسیز پاکستانیوں کو ہمیشہ ویلکم کرتے ہیں اور وہاں ہماری ٹورسٹ پولیسبھی ہوتی ہے جو ہر وقت مدد کے لیے تیار ہوتی ہے اور وہاں کے لوگ بہت امن پسند ہیں۔ چوہدری مدثر علی نے کہاکہ میں راجہ ناصرعلی خان کا شکر گزار ہوں جو ہماری دعوت پرناروے تشریف لائے اور ان کو بلانے کا مقصد پاکستان اور گلگت بلتستان میں ٹورازم کوفروغ دینا ہےکیونکہ ہم جتنے بھی پیسے پاکستان بھیجےوہ ایک ادھار ہی ہوگا یا جتنے بھی غریبوں کی مدد کریں وہ پیسے ان کودینے سے وہ امیر نہیں ہوں گے لیکن اگر ٹورزم پاکستان جائے گا تو وہاں کے لوگوں کو کا م ملے گا اور پھر پاکستان ہاتھ پھیلانے کےبجائے دینے والا بنے گا۔ ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہم ناروے ،یورپ اور پوری دنیا سمیت ٹورزم کے حوالے سے اتنا کام کریں تاکہ پاکستان انکم ٹورزم بن جائے۔چوہدری مدثر علی نےسانحہ پشاور میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ا افسوس کا اظہار کیا۔آخر میں تحریک انصاف ناروے کے عہدیداران اور کارکنان نے گلگت بلتستان میں ٹورزم کے وزیر راجہ ناصر علی کے ہمراہ امپورٹد حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔