• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے باکسر کرونگ کلنگ کو شکست دی

دبئی (نیوزڈیسک) عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے باکسر کرونگ کلنگ کو شکست دی، پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرلیا۔دبئی میں ٹائٹل فائٹ میں عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے باکسر کرونگ کلنگ کو شکست دی۔10 راؤنڈ پر مشتمل باؤٹ کے ساتویں راؤنڈ میں حریف کو ناک آؤٹ کیا۔ عثمان وزیر کی یہ مسلسل دسویں کامیابی ہے۔عثمان وزیر نے فائٹ جیتنے کے بعد کہا کہ میں اپنی جیت پشاور سانحے کے شہداء کے نام کرتا ہوں، ان لوگوں نے ہمارے لیے جانیں دیں، وہ بے گناہ مارے گئے۔
یورپ سے سے مزید